سبسکرپشن اور ادائیگی والا مواد

یہ صفحہ آپ کی سائٹ پر موجود ادائیگی والے مواد کی نشاندہی کرنے کے لیے chema.org JSON-LD کے استعمال کرنے کا طریقہ بیان کرتا ہے، اس کے لیے CreativeWork کی خصوصیات کا استعمال کرتا ہے۔ اس منظم ڈیٹا سے Google کو مختلف مواد کو پیش کرنے کے اس تجربہ سے ادائیگی والے اُس مواد کا امتیاز کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے ہماری گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ سبسکرپشن اور ادائیگی والے مواد کے بارے میں مزید جانیں۔

مثال

ادائیگی والے مواد کے ساتھ NewsArticle منظم ڈیٹا کی ایک مثال پیش ہے۔

گائیڈ لائنز

آپ کے لیے عام منظم ڈیٹا کی گائیڈ لائنز اور تکنیکی گائیڈ لائنز کی پیروی کرنا ضروری ہے تاکہ آپ کا مواد تلاش کے نتائج میں ظاہر ہونے کا اہل ہو جائے۔ اس کے علاوہ، مندرجہ ذیل گائیڈ لائنز ادائیگی والے مواد پر لاگو ہوں گی۔

• JSON-LD ادائیگی والے مواد کیلئے منظم ڈیٹا کا تعین کرنے کا واحد قابل قبول طریقہ ہے۔
• مواد کے سیکشنز کو ایک دوسرے کے اندر نہ رکھیں۔
• cssSelector خصوصیت کے لیے .class انتخاب کنندگان کا ہی استعمال کریں۔

ادائیگی والے مواد میں مارک اپ شامل کریں

اگر آپ اپنی ویب سائٹ کے مواد کے لیے سبسکرپشن والی رسائی پیش کرتے ہیں، یا اگر صارفین کو رسائی کے لیے رجسٹر کرنا لازمی ہے، تو ذیل کے مراحل کی پیروی کریں۔ مندرجہ ذیل مثال NewsArticle منظم ڈیٹا پر لاگو ہوتی ہے۔ (AMP اور غیر AMP سمیت) اپنے صفحہ کے سبھی ورژنز کے لیے ان مراحل کی پیروی کرنے کو یقینی بنائيں۔

1. اپنے صفحہ کے ادائیگی والے ہر سیکشن کے اردگرد ایک کلاس نام شامل کریں۔ مثلاً:

This content is outside a paywall and is visible to all.

This content is inside a paywall, and requires a subscription or registration.

2. NewsArticle منظم ڈیٹا شامل کریں۔
3. اپنے NewsArticle منظم ڈیٹا میں نمایاں کردہ JSON-LD منظم ڈیٹا شامل کریں۔

"@context": "http://schema.org",
"@type": "NewsArticle",
"mainEntityOfPage": {
"@type": "WebPage",
"@id": "https://example.org/article"

"isAccessibleForFree": "False",
"hasPart":

"@type": "WebPageElement",
"isAccessibleForFree": "False",
"cssSelector" : ".paywall"

متعدد ادائیگی والے سیکشنز

اگر آپ کے پاس صفحے پر متعدد ادائیگی والے سیکشنز ہیں تو کلاس کے ناموں کو ایک ارے کے طور پر شامل کریں۔

صفحہ پر ادائیگی والے سیکشنز کی ایک مثال پیش ہے:

This content is inside a paywall, and requires a subscription or registration.

This content is outside a paywall and is visible to all.

This is another section that's inside a paywall, and requires a subscription or registration.

ادائیگی والے متعدد سیکشنز کے ساتھ NewsArticle منظم ڈیٹا کی ایک مثال پیش ہے۔

"@context": "http://schema.org",
"@type": "NewsArticle",
"mainEntityOfPage": {
"@type": "WebPage",
"@id": "https://example.org/article"

"isAccessibleForFree": "False",
"hasPart": [

"@type": "WebPageElement",
"isAccessibleForFree": "False",
"cssSelector" : ".section1"

"@type": "WebPageElement",
"isAccessibleForFree": "False",
"cssSelector" : ".section2"

AMP ملحوظات

اگر آپ کے پاس منظم ڈیٹا کے ساتھ AMP صفحہ ہے تو جہاں مناسب ہو amp-access استعمال کرنے پر غور کریں۔

Send feedback about...